بھٹکل:22؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز )سال 2022-23کے وزیر اعلیٰ امرت میونسپالٹی منصوبے کے مرحلہ -4کےتحت محکمہ شہری ترقیات کی ہدایات کےمطابق ذیل میں درج مختلف پروگراموں کے لئے اہل مستفیدین کی جانب سے ضروری دستاویزات کے ساتھ عرضیاں مطلوب کی گئی ہیں۔ اور عرضی داخل کرنےکی آخری تاریخ 31دسمبر 2022کی شام 30-05بجے تک بتائی گئی ہے۔ اس سلسلےمیں زائد معلومات کے لئے میونسپالٹی دفتر سے رابطہ کرنےکی اپیل میونسپالٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کی گئی ہے۔
1۔ میونسپالٹی حدود میں واقع غریب لوگوں کےلئے پینےکے پانی کا کنکشن اور اندرونی نالیوں کا کنکشن دیاجائےگا۔ جس کے لئے نمونہ فارم بھرتی کرکے راشن کارڈیا الیکشن شناختی کارڈ یا پھر آدھار کارڈ کی نقل۔ تین لاکھ روپیوں سے کم والی امدنی سرٹی فیکیٹ ، دو فوٹواور مونسپالٹی کو ادا کردہ جائیداد ٹیکس رسید کی نقل منسلک کرنی ہوگی۔
2۔ میونسپالٹی حدود میں واقع مکینوں میں سے اعلیٰ تعلیم پارہے غریب طلبا کو خصوصی تعاون دیاجائےگا۔ جس کےلئے نمونہ فارم بھرتی کرکے آرڈی نمبروالی کاسٹ سرٹیفکٹ، راشن کارڈیا الیکشن کارڈ یا آدھارکارڈ، ڈھائی لاکھ روپیوں سے کم انکم سرٹیفکٹ، دو فوٹو، سال 2021-22کے مارکس کارڈ کی نقل، سال رواں تعلیم حاصل کرنےوالے تعلیمی ادارے کی جانب سے تصدیق نامہ منسلک کرنا ہوگا۔
3۔میونسپالٹی حدود میں رہنے والے غریب مریضوں کے آپریشن کے لئے مالی امداد دی جائے گی۔ جس کےلئے نمونہ فارم پُرکرنے کے بعد آرڈی نمبروالی کاسٹ سرٹیفکٹ، راشن کارڈیا الیکشن کارڈ یا آدھارکارڈ، ڈھائی لاکھ روپیوں سے کم انکم سرٹیفکٹ، دو فوٹو، میڈیکل سرٹیفکٹ اور دوائی کا بل منسلک کرنا ہوگا۔
4۔میونسپالٹی حدود میں ایم بی بی ایس ؍بی ای میں زیر تعلیم طلبا کو کمپیوٹر یا لیاپ ٹیاپ خریدی کےلئے مالی تعاون دیاجائےگا۔ جس کے لئے فارم بھرتی کرکے آرڈی نمبروالی کاسٹ سرٹیفکٹ، راشن کارڈیا الیکشن کارڈ یا آدھارکارڈ، تین لاکھ روپیوں سے کم انکم سرٹیفکٹ، دو فوٹو، سال 2021-22کے مارکس کارڈ کی نقل، سال رواں تعلیم حاصل کرنےوالے تعلیمی ادارے کی جانب سے تصدیق نامہ منسلک کرنا ہوگا۔
5۔میونسپالٹی حدود میں رہنےو الے اپاہجوں کو خود تجارت شروع کرنے کےلئے مالی تعاون دیاجائےگا۔ جس کےلئے فارم بھرتی کرنےکے بعداپاہج ہونے کے متعلق تعلقہ میڈیکل افسر کا تصدیق نامہ ، تین لاکھ سے کم انکم سرٹیفکٹ،شناختی کارڈ، دو فوٹواور راشن کارڈ یا آدھارکارڈ منسلک کرنا ہوگا۔
6۔میونسپالٹی حدود کے غریب اپاہجوں کو سہ سواری خریدنےکےلئے مالی امداد دی جائےگی۔ فارم بھرتی کرنےکے بعد اپاہج ہونے کے متعلق تعلقہ میڈیکل افسر کا تصدیق نامہ ، تین لاکھ سے کم انکم سرٹیفکٹ،شناختی کارڈ، دو فوٹو، راشن کارڈ یا آدھارکارڈاور آرٹی اؤ سے حاصل کردہ ڈرائیونگ لائسنس کی نقل منسلک کرنی ہوگی۔
7۔ میونسپالٹی حدود کے اپاہجوں کو گھر درستی کےلئے مالی تعاون دیاجائےگا۔ (صرف اپاہج خواتین کےلئے )۔ جس کےلئے فارم بھرتی کرنےکے بعدآرڈی نمبر والی کاسٹ سرٹیفکٹ، تین لاکھ سے کم انکم سرٹیفکٹ،راشن کارڈ یاالیکشن شناختی کارڈیا آدھارکارڈ منسلک کرنا ہوگا۔ عمارت کی سند میں اپاہج کا نام درج ہو۔مستفید کےلئےلازمی ہے کہ وہ پکاگھر تعمیر کرے، سیلاب یا سماوی آفات سے نقصان زدہ گھروں کی درستی کے متعلق عرضی سونپتے وقت نقصان زدہ گھر کی تصاویر منسلک کرنی ہوگی ۔
مندرجہ بالا منصوبوں کےلئے دی گئی عرضیوں کی جانچ اور امداد کو لےکر مقامی سطح پر معائنہ کرنے کے بعداہل مستفیدین کو منتخب کیا جائے گا۔ اگر کوئی مستفید کسی سرکاری منصوبے کے تحت مالی امداد حاصل کرچکا ہے تو ان کے لئے یہاں موقع نہیں رہےگا۔ منصوبے سے استفادہ کےلئے دی جانے والی عرضیوں میں صحیح معلومات دیں اگر کسی نے غلط معلومات یا جانکاری دی تو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے لئے عرضی رد کی جائےگی اور میونسپالٹی کا فیصلہ ہی حتمی ہوگا۔